اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے اخبار الیوم السابع کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے مالی کے شمال میں الجزائر کی ایئرلائن کے توسط سے اسپین کے کرائے پر لۓ جانے والے جہاز کے گرنے کے بعد ملک میں آج سے تین دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے اس بیان میں آیا ہے کہ یہ جہاز بورکینا فاسو سے الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگيا ۔ جس کے نتیجےمیں ایک سو سولہ افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲